تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

لاہور: ممتاز دانشور، سینئر صحافی، معروف کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر الطاف حسن قریشی کو اتوار کے روز لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا

لاہور: ممتاز دانشور، سینئر صحافی، معروف کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر الطاف حسن قریشی کو اتوار کے روز لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا

لاہور: ممتاز دانشور، سینئر صحافی، معروف کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر الطاف حسن قریشی کو اتوار کے روز لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ نمازِ ظہر کے بعد لاہور کی تاریخی جامعہ اشرفیہ، فیروزپور روڈ میں ادا کی گئی، جہاں ہزاروں افراد نے پاکستان کی صحافت کی ایک عظیم شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، رکن قومی اسمبلی حافظ نعمان اور جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تدفین کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسن قریشی نے قومی صحافت، فکری رہنمائی اور نظریاتی ادب کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تحریریں، صحافتی دیانت داری اور فکری بصیرت آنے والی نسلوں کے صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔