تازہ ترین
بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کے عالمی حامی کھل کر سامنے آگئے مشرقِ وسطیٰ میں سفارت کاری کا نیا رخ؛ پاکستان کے ذریعے امریکا ایران مذاکرات، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو سخت وارننگ صومالی ریفری عمر ارتان کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا انگلینڈ-بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز: میچز کے اوقات کار میں تبدیلی پاکستان خواتین کے دو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کیمپ سے باہر، وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ثنا نواز کی نئی فیشن مہم سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی جاوید جعفری کی اہلیہ سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا شکار انیس بزمی نے ’نو انٹری 2‘ میں تاخیر کی وجہ بتا دی کنگنا رناوت نے فلموں میں خواتین کی پیشکش پر سوالات اٹھا دیے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی,بلوچ روایت کے چہرے پر سیاہ داغ افغان طالبان رجیم کا خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن؛ لباس کی آڑ میں جبری گرفتاریاں، عالمی برادری سراپا احتجاج اداروں اور سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال، معیشت استحکام کی جانب گامزن کی 3 سالہ کارکردگی: پاکستان کے شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں اور ریکارڈ 42 ارب کا منافع SIFC کوئٹہ: وحدت کالونی میں گھریلو ناچاقی پر خاتون اور 4 بچوں کا قتل، صوبائی وزیر داخلہ کا نوٹس، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کوئٹہ میں خاتون اور چار بچوں کے قتل پر وزیر داخلہ بلوچستان کا اظہارِ افسوس
بلوچستان خبر

کنگنا رناوت نے فلموں میں خواتین کی پیشکش پر سوالات اٹھا دیے

کنگنا رناوت نے فلموں میں خواتین کی پیشکش پر سوالات اٹھا دیے

ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ فلموں میں خواتین کو طویل عرصے سے ایک مخصوص اور غیر متوازن انداز میں پیش کیا جاتا رہا ہے، تاہم اس مسئلے کو صرف سنیما تک محدود کرنا درست نہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے تسلیم کیا کہ فلموں میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے خدشات موجود ہیں اور اکثر ان کی تصویر کشی غیر منصفانہ انداز میں کی جاتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہر منظر یا کردار کو الگ تھلگ دیکھ کر سوشل میڈیا پر غیر ضروری ردعمل دینا بھی مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو صرف فلموں میں ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی اکثر ایک شے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ان کے مطابق عوامی مقامات، ٹرینوں، بسوں اور سڑکوں پر بھی خواتین کو ہراسانی اور نامناسب رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اس لیے یہ تاثر درست نہیں کہ خواتین کے ساتھ غیر مناسب رویوں کا تعلق صرف فلمی دنیا سے ہے، بلکہ یہ ایک وسیع سماجی مسئلہ ہے جس کا اظہار مختلف شعبوں میں نظر آتا ہے۔اداکارہ نے اپنی سیاسی زندگی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھار انہیں یہ فکر رہتی ہے کہ کہیں وہ ایک سیاست دان کے بجائے زیادہ اداکارہ تو دکھائی نہیں دیتیں، تاہم وہ اپنی دونوں ذمہ داریوں کو متوازن انداز میں نبھانے کی کوشش کرتی ہیں۔