ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین جاوید جعفری کی اہلیہ حبیبہ جعفری مبینہ طور پر سرمایہ کاری کے نام پر 16 کروڑ 24 لاکھ روپے کے فراڈ کا شکار ہو گئی ہیں۔اس ہائی پروفائل مقدمے میں ممبئی کی بلدیاتی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے اسسٹنٹ کمشنر مہیش پاٹل کو معطل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق حبیبہ جعفری کو ممبئی کے ایک رہائشی تعمیراتی منصوبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی گئی، جہاں ملزمان نے بھاری منافع اور بلند مالی فوائد کا وعدہ کیا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کو معتبر ظاہر کرنے کے لیے جعلی دستاویزات بھی تیار کی گئیں۔حبیبہ جعفری کی درخواست پر مہیش پاٹل سمیت چھ افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد سرکاری افسر مبینہ طور پر فرار ہو گیا، جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
جاوید جعفری کی اہلیہ سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا شکار
واپس خبروں پر
Category:
ثقافت و سیاحت