تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

عرفان خان کی گمشدہ فلم 25 سال بعد ریلیز، مداح جذباتی ہو گئے

عرفان خان کی گمشدہ فلم 25 سال بعد ریلیز، مداح جذباتی ہو گئے

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی سینما کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی ایک نایاب اور طویل عرصے سے گمشدہ فلم ان کے انتقال کے چھ سال بعد ریلیز کر دی گئی ہے، جس نے مداحوں کو حیرت اور جذبات میں مبتلا کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی اور اداکارہ ودیا بالن کی پرانی غیر ریلیز شدہ فلم’’دی لاسٹ ٹیننٹ‘‘ کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے۔یہ فلم تقریباً 25 برس تک منظرعام سے غائب رہی اور اب پہلی بار ناظرین کے لیے پیش کی گئی ہے۔ ریلیز کے بعد چند ہی دنوں میں اسے دو لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جو شائقین کی دلچسپی اور جذباتی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔یہ فلم 2000 میں محدود وسائل کے ساتھ تیار کی گئی تھی، جس کی ہدایت کاری سارتھک داس گپتا نے کی جبکہ پروڈکشن بھی مشترکہ طور پر انجام دی گئی۔فلم کی کہانی ایک شکستہ دل موسیقار کے گرد گھومتی ہے جو بیرون ملک جانے سے قبل ایک ویران مکان میں پناہ لیتا ہے، جہاں تنہائی اور ماضی کی یادیں ایک علامتی سفر کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ودیا بالن نے فلم کی ریلیز کو اپنے کیریئر کا جذباتی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ ان کی عرفان خان کے ساتھ واحد مشترکہ فلم ہے۔فلم ساز کے مطابق اس پروجیکٹ کی اصل فوٹیج گم ہو جانے کے باعث یہ فلم دہائیوں تک مکمل ہونے کے باوجود ریلیز نہ ہو سکی، اور اب اسے عرفان خان کی یاد میں ایک خراجِ عقیدت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔