تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

آئندہ کبھی ساتھ کام نہیں کروں گی:شائستہ جبین کی فردوس جمال پر تنقید

آئندہ کبھی ساتھ کام نہیں کروں گی:شائستہ جبین کی فردوس جمال پر تنقید

 لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے سینئر اداکار فردوس جمال کے خواتین سے متعلق رویے پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ انسان کی انا، فطرت اور تربیت ہی اسے بناتی یا بگاڑتی ہے۔ ان کے مطابق فردوس جمال بلاشبہ ایک بہترین اداکار ہیں، لیکن اگر انسان اچھا نہ ہو تو اس کی کامیابی بے معنی ہو جاتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے صرف ایک بار فردوس جمال کے ساتھ کام کیا اور وہ تجربہ ہی ان کے لیے کافی تھا۔ شائستہ جبین کے مطابق فردوس جمال خواتین کے بارے میں نامناسب گفتگو کرتے ہیں اور وہ ایسی باتیں سننا بھی پسند نہیں کرتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فردوس جمال ماضی میں کئی سینئر فنکاروں کے خلاف بھی گفتگو کر چکے ہیں، حالانکہ وہ فنکار اپنے کام اور نام کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور کسی کے بیان سے ان کا مقام کم نہیں ہو سکتا۔