تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

جنیوا: وفاقی وزیر برائے قومی صحت، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن مصطفیٰ کمال 79ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے جنیوا پہنچ گئے ہیں۔

جنیوا: وفاقی وزیر برائے قومی صحت، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن مصطفیٰ کمال 79ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے جنیوا پہنچ گئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق مصطفیٰ کمال اس اہم عالمی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، جہاں وہ پاکستان کے قومی صحت کے اہداف، جاری اصلاحات اور صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی صحت کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ مضبوط طبی ڈھانچے اور عوام کو مساوی طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے زیر اہتمام یہ عالمی اجلاس 18 مئی سے 23 مئی 2026 تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر کے رکن ممالک عالمی صحت پالیسیوں، بجٹ اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال اجلاس کے دوران پاکستان کا مؤقف مختلف اہم شعبوں میں پیش کریں گے، جن میں یونیورسل ہیلتھ کوریج، ڈیجیٹل ہیلتھ انفراسٹرکچر، وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری اور عالمی صحت کے چیلنجز شامل ہیں۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال مختلف ممالک کے وزرائے صحت اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔