تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

ایف آئی اے چمن کی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی

ایف آئی اے چمن کی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی

ایف آئی اے چمن کی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی

چمن: Federal Investigation Agency بلوچستان زون نے سرحدی علاقوں میں سرگرم غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور غیر مجاز کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون محمد بہرام خان کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئیں۔

FIA Chaman نے مختلف مقامات پر کامیاب چھاپے مارے اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) 1947 ترمیمی 2020 کی دفعات 8 اور 23 کے تحت متعدد مقدمات درج کیے، جبکہ فارنرز ایکٹ 1946 کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

حکام کے مطابق غیر قانونی حوالہ ہنڈی کاروبار اور غیر مجاز فارن ایکسچینج سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چمن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تحقیقات انسپکٹر محمد ادریس خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم غفار کی نگرانی میں مکمل کیں، جس کے نتیجے میں چھ مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ غیر قانونی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک سے وابستہ کئی ملزمان کو سزا دی گئی جبکہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی شہریوں کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران 18 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے گئے، جبکہ عدالتوں نے جرمانے بھی عائد کیے اور بعض ملزمان کو زیرِ حراست مدت کے برابر سزا سنائی۔

ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق یہ کامیاب کارروائیاں قومی معیشت کے تحفظ کے لیے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج، حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس اور سرحد پار مالی جرائم کے خاتمے کے عزم کا مظہر ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان محمد بہرام خان نے ایف آئی اے چمن کے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشی جرائم کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔