کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ منفرد فیشن اسٹائل ہے۔فہد مصطفیٰ ان دنوں اپنی آنے والی فلم زومبیڈ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی پروموشن کے دوران اداکار مختلف اور منفرد انداز اپناتے دکھائی دے رہے ہیں۔حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک فِٹ چیک ریِل میں فہد مصطفیٰ نے براؤنش گرے اوور سائزڈ کوٹ، الٹرا وائیڈ لیگ پینٹس اور لمبے بالوں کے ساتھ نیا لک پیش کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔بعض صارفین نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “چھپری لک” قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ انہیں زیادہ سنجیدہ اور مچیور اسٹائل اپنانا چاہیے۔ چند صارفین نے ان کے انداز کا موازنہ بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا سے بھی کیا۔دوسری جانب اداکار کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے منفرد فیشن سینس کو سراہا اور کہا کہ فنکاروں کو اپنی پسند کے مطابق نئے انداز آزمانے کا حق حاصل ہے۔