تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

دلجیت دوسانجھ کا سیاسی تنازعات پر ردعمل

دلجیت دوسانجھ کا سیاسی تنازعات پر ردعمل

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے کینیڈا ٹور کے دوران پیش آنے والے سیاسی تنازعات اور خالصتان سے متعلق نعروں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں مختلف الزامات کا سامنا کرتے ہیں۔اپنے اوورا ورلڈ ٹور کے دوران شمالی امریکا کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے والے دلجیت دوسانجھ کو ایک جانب مداحوں کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ دوسری جانب انہیں سیاسی اور سماجی حلقوں کی تنقید کا بھی سامنا ہے۔کینیڈا میں ایک بڑے کنسرٹ کے دوران ہزاروں مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پر مختلف نوعیت کے الزامات لگائے جاتے ہیں، اور بعض اوقات وہ خود بھی اس صورتحال کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں کہ وہ کس ماحول کا سامنا کر رہے ہیں۔دلجیت نے کہا کہ وہ اپنے سفر کو محبت، ثقافت اور فن کے ذریعے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ کنسرٹ کے دوران اس وقت ماحول مزید پرجوش ہوگیا جب مداحوں نے ’’پنجابی آ گئے اوئے‘‘ کے نعرے لگائے، جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔اس سے قبل بھی کیلگری میں ان کے کنسرٹ کے دوران خالصتان کے حامیوں کے احتجاج کے باعث شو عارضی طور پر روکنا پڑا تھا۔دلجیت دوسانجھ آئندہ امریکا کے مختلف شہروں میں بھی پرفارم کریں گے، جبکہ فلمی میدان میں وہ ہدایتکار امتیاز علی کی نئی فلم’’واپس آؤں گا‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گے، جس میں نصیر الدین شاہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں اور موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ یہ فلم 12 جون 2026 کو ریلیز کی جائے گی۔