تازہ ترین
ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ سہولت کاری: پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر خطے کا ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن گیا، اسٹارٹ اپ ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز بلوچستان: نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس جاری، ہائی لیول سیکیورٹی کمیٹی قائم نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور
بلوچستان خبر

رشتے کے خاتمے پر مکمل رابطہ منقطع کرنا ضروری ہے، اداکارہ کالکی کیکلاں کی گفتگو

رشتے کے خاتمے پر مکمل رابطہ منقطع کرنا ضروری ہے، اداکارہ کالکی کیکلاں کی گفتگو

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ہدایت کار انوراگ کشیپ سے اپنی طلاق کے حوالے سے پہلی مرتبہ کھل کر گفتگو کی ہے۔ایک انٹرویو میں کالکی کیکلاں نے کہا کہ صرف علاج یا مشاورت کافی نہیں ہوتی، بلکہ جب کوئی مضبوط اور طویل رشتہ ٹوٹ جائے اور دونوں فریق ایک دوسرے کو تکلیف دے چکے ہوں تو کچھ عرصے کے لیے مکمل رابطہ ختم کرنا ضروری ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں انسان کو پہلے اپنے جذبات کو سمجھنے اور محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ علاج یا مشاورت طویل مدت میں مدد فراہم کرتی ہے۔اداکارہ کے مطابق اگر کسی کے ساتھ طویل عرصے تک تعلق رہا ہو تو علیحدگی کے بعد مناسب وقت تک فاصلہ رکھنا بہتر ہوتا ہے تاکہ ذہنی سکون حاصل کیا جا سکے۔کالکی کیکلاں نے مزید کہا کہ غصہ، دکھ اور تکلیف کو قریبی دوستوں یا اہل خانہ کے ساتھ بانٹنا زیادہ بہتر ہے، بجائے اس کے کہ اسی شخص سے بات کی جائے جس نے تکلیف پہنچائی ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ماضی کی اچھی یادیں دوبارہ ذہن میں آنے لگیں تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ انسان دوبارہ تعلق کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔