تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

بلوچستان: سرکاری دفاتر میں حاضری کی نگرانی کے لیے خصوصی پولیس کو اختیار دینے کا فیصلہ

بلوچستان: سرکاری دفاتر میں حاضری کی نگرانی کے لیے خصوصی پولیس کو اختیار دینے کا فیصلہ

کوئٹہ( بلو چستان خبر) حکومت بلوچستان نے سرکاری محکموں میں نظم و ضبط بہتر بنانے اور غیر حاضری کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسپیشل برانچ پولیس کو تمام سول سرکاری محکموں کی حاضری کی نگرانی کا اختیار دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے تحت صحت، تعلیم، بی اینڈ آر، میونسپل کارپوریشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی، فشریز، زراعت سمیت دیگر تمام سول محکمے اس نگرانی کے دائرہ کار میں شامل ہوں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دفاتر میں بڑھتی ہوئی غیر حاضری، سستی اور ناقص کارکردگی کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں۔طے شدہ منصوبے کے مطابق اسپیشل برانچ کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر مختلف دفاتر اور فیلڈ یونٹس کا دورہ کریں گے اور افسران و عملے کی حاضری کی جانچ کریں گے۔ اس عمل میں اعلیٰ افسران سے لے کر نچلے درجے کے ملازمین تک سب شامل ہوں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ روزانہ کی بنیاد پر ایک جامع رپورٹ تیار کرے گی جس میں حاضری، غیر حاضری، تاخیر سے آنے والے ملازمین اور مجموعی کارکردگی کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ یہ رپورٹ براہ راست وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کی جائے گی۔حکومت کے مطابق اس فیصلے سے سرکاری دفاتر میں حاضری کے نظام میں بہتری آئے گی اور خصوصاً صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں عوامی خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔