افغان سرزمین خطے کیلئے خطرہ، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی مذمت

افغان سرزمین خطے کیلئے خطرہ، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی مذمت

Aug 16, 2026|ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 56 رکن ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے افغان سرزمین پر موجود کالعدم دہشتگرد گروہوں کو علاقائی امن اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے 5 سال مکمل ہونے پر جاری کیے گئے اس اعلامیے میں افغان عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔


سلامتی چیلنجز اور ہمسایہ ممالک کے خدشات

اعلامیے کے مطابق طالبان دور میں افغانستان کو انسانی حقوق، انسانی بحران، معاشی زوال اور سلامتی سے متعلق سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال نہ صرف افغان شہریوں پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے بلکہ خطے کے ہمسایہ ممالک کے امن و استحکام کو بھی براہ راست متاثر کر رہی ہے۔


مشترکہ اعلامیے کے اہم نکات اور مطالبات

دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی: طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے آپریٹ کرنے والی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔


خواتین کی تعلیم پر فوری بحالی: افغانستان کو دنیا کا واحد ملک قرار دیا گیا جہاں لڑکیوں کے ثانوی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر پابندی عائد ہے، جسے فوری واپس لینے پر زور دیا گیا۔


انسانی بحران کا تدارک: افغان عوام کو بنیادی معاشی سہولیات اور بلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا