تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی، نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی، نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں پھیلا ہوا تجسس ختم ہوگیا۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنی شادی کی اطلاع دیتے ہوئے دلہے کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے شوہر کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں۔نمرہ خان نے لندن میں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی یادگار جھلکیاں بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس نئے رشتے کو اللہ کی رحمت قرار دیتے ہوئے خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔بعد ازاں انہوں نے نکاح کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلہے کا چہرہ بھی مداحوں کے سامنے ظاہر کر دیا، جس پر ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعا کی ہے۔