لاہور( شو بز ڈیسک)معروف گلوکار، سماجی کارکن اور سیاستدان ابرار الحق نے نوجوان نسل کو امید اور حوصلے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے بڑی اور بہتر چیزیں مانگنی چاہئیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور نوجوانوں کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی بے یقینی اور محدود مواقع نے بہت سے نوجوانوں کو مایوسی کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کئی نوجوان بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں جبکہ کچھ پہلے ہی بیرونِ ملک جا چکے ہیں۔ابرار الحق نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں مضبوط یقین اور مثبت سوچ انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔ ان کے مطابق اللہ تعالیٰ ناممکن کو ممکن بنانے کی قدرت رکھتا ہے اور انسان کو اپنی امید کبھی نہیں چھوڑنی چاہیے۔انہوں نے اپنی زندگی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اس مقام تک پہنچیں گے، مگر یقین اور محنت نے ان کی زندگی بدل دی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان مایوسی کے بجائے محنت، امید اور مضبوط ایمان کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں کیونکہ یہی راستہ کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔
ابرار الحق کا نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام، مایوسی کے بجائے یقین اور محنت اپنانے کی تلقین
واپس خبروں پر
Category:
ثقافت و سیاحت