تازہ ترین
نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے ذہنی امراض سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: ماہرہ خان
بلوچستان خبر

یامی گوتم نے فلم “حق” کے کردار کے لیے قرآن پاک کا گہرا مطالعہ کیا: ہدایت کار کا انکشاف

یامی گوتم نے فلم “حق” کے کردار کے لیے قرآن پاک کا گہرا مطالعہ کیا: ہدایت کار کا انکشاف

کراچی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ فلم “حق” کے ہدایت کار سپرن ورما نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ یامی گوتم نے اپنے کردار شازیہ بانو کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے قرآن پاک کا باقاعدہ مطالعہ کیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ یامی گوتم نے کردار کی تیاری کے دوران قرآن کو سمجھنے میں تقریباً چار ماہ صرف کیے تاکہ وہ کردار کی نفسیات اور پس منظر کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ہدایت کار کے مطابق فلم میں قرآنی حوالہ جات بھی شامل کیے گئے ہیں اور فلم کا اختتام بھی ایک اہم عربی لفظ پر کیا گیا ہے۔سپرن ورما نے کہا کہ ان کا مقصد غلط فہمیوں اور غلط معلومات کو دور کرتے ہوئے کہانی کو زیادہ حقیقت پسند اور معلوماتی بنانا تھا۔ ان کے مطابق اسلامی قوانین اور معاشرتی پہلوؤں کو سمجھنے میں کافی وقت صرف کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم میں خواتین کے حقوق اور سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود خواتین کو آج بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ فلم “حق” ایک حقیقی واقعے سے متاثر کہانی پر مبنی ہے جس میں یامی گوتم اور عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔