ڈبلن: ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں میزبان آئرلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں آئرلینڈ ویمن ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے ربیکا سٹوکیل 60 اور ایمی ہنٹر 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان ویمن ٹیم اب سیریز میں اپنا تیسرا میچ 3 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی، جہاں قومی ٹیم کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں واپسی کی کوشش کرے گی۔
ویمن ٹی 20 ٹرائی سیریز: پاکستان کو مسلسل دوسری شکست، آئرلینڈ 7 وکٹوں سے کامیاب
واپس خبروں پر
Category:
کھیل