تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز: پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 25 رنز سے شکست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز: پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 25 رنز سے شکست

ڈبلن ( سپورٹس ڈیسک)سہ فریقی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جینیلا گلاسگو نے 42، کپتان ہیلی میتھیوز نے 40 اور اسٹیفنی ٹیلر نے 39 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔پاکستان کی طرف سے بولنگ میں نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیانا بیگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 37، سائرہ جبین 30، کپتان فاطمہ ثناء 27 اور ارم جاوید 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ویسٹ انڈیز کی بولنگ میں شونیشا ہیکٹر اور چینیل ہینری نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر گیند بازوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ کل آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔