حیدرآباد ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جب آئی پی ایل 2026 کے ایک میچ کے بعد ان کے رویے نے مداحوں اور تجزیہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی۔بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔میچ کے اختتام پر روایتی ہینڈ شیک لائن کے دوران ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ابھشیک شرما سے ہاتھ ملایا، تاہم جب وہ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کے سامنے پہنچے تو مبینہ طور پر بغیر ہاتھ ملائے آگے بڑھ گئے، حالانکہ ٹریوس ہیڈ نے ہاتھ آگے بڑھایا ہوا تھا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ اسے غیر اسپورٹس مین رویہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کے مطابق یہ محض ایک غیر ارادی لمحہ بھی ہو سکتا ہے۔
ویرات کوہلی کا ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
واپس خبروں پر
Category:
کھیل