تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

بھارتی سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی وفات منگل کے روز ہوئی، تاہم ان کی موت کی اصل وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔رماکانت دیاما نے معروف فلم چک دے انڈیا سمیت کئی مشہور پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین میں خاص پہچان حاصل کی۔رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور علاج معالجے میں تھے۔ان کے انتقال کی تصدیق ان کی ساتھی اداکارہ شوبھانگی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام اور پرانی ویڈیو شیئر کر کے کی، جس میں انہیں دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔شوبھانگی نے اپنے پیغام میں کہا کہ رماکانت نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار تھے بلکہ ایک بہترین انسان اور شفیق دوست بھی تھے۔اداکار کے انتقال کی خبر کے بعد بھارتی شوبز انڈسٹری میں افسوس اور سوگ کی فضا پائی جا رہی ہے۔