تازہ ترین
تامل سنیما کا عہد ساز فلم ساز دنیا سے رخصت ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ سہولت کاری: پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر خطے کا ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن گیا، اسٹارٹ اپ ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز بلوچستان: نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس جاری، ہائی لیول سیکیورٹی کمیٹی قائم نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی
بلوچستان خبر

عثمان خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

عثمان خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کرنے والے عثمان خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عثمان خان پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں دو سو چودہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں سینتالیس گیندوں پر ایک سو ایک رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔یہ ان کے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے جس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔عثمان خان نے مجموعی طور پر تینتیس میچز کھیلے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے دو ہزار تئیس میں ایک اور دو ہزار چوبیس میں دو سنچریاں اسکور کی تھیں۔اس سے پہلے بابر اعظم، فخر زمان، کامران اکمل اور رائلی روسو تین، تین سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں شامل تھے۔