تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کا شاندار آغاز، چین کو 0-3 سے شکست

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کا شاندار آغاز، چین کو 0-3 سے شکست

 کاکامیگاہارا ( سپورٹس ڈیسک)جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلے جانے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چین کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔میچ کے آغاز سے ہی پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں عثمان نے پہلا گول اسکور کر کے برتری دلائی۔ گیارہویں منٹ میں عدیل نے دوسرا گول کیا جبکہ 56ویں منٹ میں یاسین نے تیسرا گول داغ کر فتح کو یقینی بنایا۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 31 مئی کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ تیسرا میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں میچز دوپہر 3 بجے کھیلے جائیں گے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ انڈر 18 ایشیا کپ 29 مئی سے 6 جون تک جاری رہے گا، جس میں مختلف ایشیائی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔