تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

عماد وسیم کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث

عماد وسیم کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دوران قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ نائلہ راجہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم کے ہمراہ میچ کے دوران ان کی اہلیہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ وائرل ویڈیو میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا، تاہم زیادہ تر صارفین نے تنقیدی تبصرے کیے۔ بعض افراد نے اس معاملے کو ذاتی زندگی سے جوڑتے ہوئے تنقید کی، جبکہ دیگر نے اسے نجی معاملہ قرار دیتے ہوئے غیر ضروری بحث سے گریز کا مشورہ دیا۔تاحال اس معاملے پر عماد وسیم یا ان کی اہلیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے اور اس پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔