تازہ ترین
سمیع ثانی نے اداکاری سے دوری کی اصل وجہ بتا دی تامل سنیما کا عہد ساز فلم ساز دنیا سے رخصت ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ سہولت کاری: پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر خطے کا ابھرتا ہوا ٹیک ہب بن گیا، اسٹارٹ اپ ویلیو 4 ارب ڈالر سے تجاوز بلوچستان: نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 23 ڈاکٹر معطل، 25 کو شوکاز نوٹس جاری، ہائی لیول سیکیورٹی کمیٹی قائم نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد
بلوچستان خبر

سندھ میں نجی اسکولوں کی فیس وصولی کے نئے قواعد نافذ، محکمہ تعلیم کا سرکلر جاری

سندھ میں نجی اسکولوں کی فیس وصولی کے نئے قواعد نافذ، محکمہ تعلیم کا سرکلر جاری

 کراچی ( ایجو کیشن ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کے لیے فیس وصولی سے متعلق اہم سرکلر جاری کرتے ہوئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔جاری کردہ سرکلر کے مطابق میٹرک کے طلبہ سے فیس مارچ دو ہزار چھبیس تک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اپریل دو ہزار چھبیس میں ہونے والے امتحانات کے طلبہ سے اضافی فیس لینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نویں جماعت سے دسویں جماعت میں پروموٹ ہونے والے طلبہ کے لیے بھی فیس کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جون اور جولائی دو ہزار چھبیس کی فیس اپریل اور مئی میں وصول کی جائے گی۔پری پرائمری سے نویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے بھی نئی فیس پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نجی اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس کے الگ الگ ووچر جاری کریں، جبکہ اپریل سے جون اور مئی سے جولائی کے لیے علیحدہ ووچرز جاری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق جون کی فیس کا ووچر تیس جون تک اور جولائی کی فیس کا ووچر اکتیس جولائی تک قابل قبول ہوگا۔