نیویارک: ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی سرینا ولیمز نے چار سال بعد دوبارہ ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے، جس پر شائقینِ کھیل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔23 گرینڈ سلم اعزازات اپنے نام کرنے والی 44 سالہ سرینا ولیمز نے اپنا آخری پیشہ ورانہ میچ 3 ستمبر 2022 کو یو ایس اوپن میں کھیلا تھا، جہاں انہیں تیسرے مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میچ کے اختتام پر انہوں نے جذباتی انداز میں آنسوؤں کے ساتھ کورٹ سے رخصت لی تھی، تاہم اس موقع پر انہوں نے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا۔اب سرینا ولیمز سال کے تیسرے گرینڈ سلم مقابلے ومبلڈن چیمپئن شپ سے قبل انگلینڈ میں منعقد ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ذریعے ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ان کی واپسی کی خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں ٹینس کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہ سرینا ولیمز کو دوبارہ کورٹ میں کھیلتے دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔