بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک)دوحہ سے روانہ ہونے والا قطر کا ایک اور مائع قدرتی گیس بردار جہاز آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے چین کی جانب روانہ ہو گیا ہے، جبکہ اسی دوران قطری مذاکراتی ٹیم تہران میں جنگ بندی سے متعلق کوششوں میں مصروف ہے۔شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق یہ جہاز قطر کی راس لفان بندرگاہ سے روانہ ہوا اور اس کے آئندہ ماہ چین کے ایک بڑے گیس ٹرمینل پر پہنچنے کی توقع ہے۔خطے میں کشیدگی کے باوجود توانائی کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے اور یہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والا تیسرا قطری ایل این جی جہاز ہے۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی دو قطری ایل این جی جہاز اسی راستے سے گزر چکے ہیں جن کی ترسیل کو خطے میں اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال کے باوجود توانائی کی عالمی ترسیل کا تسلسل برقرار رہنا ایک اہم پیش رفت ہے۔
قطری ایل این جی جہاز آبنائے ہرمز سے چین روانہ، توانائی ترسیل جاری
واپس خبروں پر
Category:
بین الاقوامی