لاہور ( سپورٹس ڈیسک)لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے تین، تین کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو، دو کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ اس کے علاوہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایک، ایک کھلاڑی بھی منتخب کیا گیا ہے۔ٹیم کا انتخاب معروف کمنٹری پینل کی پانچ رکنی جیوری نے کیا، جبکہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک علیحدہ ایمرجنگ ٹیم بھی ترتیب دی گئی ہے۔سیزن کے دوران بابر اعظم نے بطور اوپنر 588 رنز اسکور کر کے حنیف محمد کیپ اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے فخر زمان کے ریکارڈ کی برابری بھی کی اور دو سنچریاں اسکور کیں۔پشاور زلمی کے کوشل مینڈس اور صوفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں، جہاں مینڈس نے 550 رنز بنائے اور بطور وکٹ کیپر 8 شکار کیے، جبکہ صوفیان مقیم نے 22 وکٹیں حاصل کر کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین باؤلر کا اعزاز جیتا۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے عثمان خان، حسن خان اور حنین شاہ کو شامل کیا گیا، جبکہ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔مزید برآں ملتان سلطانز کے شان مسعود اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بھی ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا، جبکہ رچرڈ گلیسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔