تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

پاکستانی نژاد ڈاکٹر ظفر اقبال آرسنل کے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن مقرر

پاکستانی نژاد ڈاکٹر ظفر اقبال آرسنل کے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن مقرر

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ کی فاتح کلب آرسنل کے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن کے طور پر پاکستانی نژاد ڈاکٹر ظفر اقبال خدمات انجام دے رہے ہیں۔برطانوی پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال کا تعلق گوجرہ سے ہے جبکہ ان کا خاندانی پس منظر ساہیوال سے بتایا جاتا ہے۔ وہ کھیلوں کی میڈیکل سائنس کے شعبے میں ایک معروف ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ڈاکٹر ظفر اقبال نے 2024 میں آرسنل کو جوائن کیا تھا۔ اس سے قبل وہ انگلش کلب کرسٹل پیلس اور لیورپول کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ظفر اقبال کو اسپورٹس میڈیسن کے میدان میں خاص مہارت حاصل ہے اور پاکستان کے متعدد کرکٹرز بھی فٹنس اور انجریز کے مسائل کے لیے ان سے مشاورت کرتے ہیں۔ان کی کامیابی کو پاکستان اور برطانیہ دونوں میں اسپورٹس میڈیکل فیلڈ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔