تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار فتح، زمبابوے کو 168 رنز سے شکست، سیریز میں 1-0 کی برتری

پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار فتح، زمبابوے کو 168 رنز سے شکست، سیریز میں 1-0 کی برتری

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 168 رنز سے کامیابی حاصل کر لی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری بھی حاصل کر لی۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے، جو اس گراؤنڈ پر ویمن کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور بھی قرار پایا۔پاکستان کی جانب سے گل فیروزہ اور صدف شمس نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 162 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ گل فیروزہ نے 50 رنز اسکور کیے جبکہ صدف شمس صرف 2 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکیں اور 98 رنز کی دلکش اننگز کھیلیں۔سدرہ امین نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 67 رنز بنائے، جبکہ نجیہ علوی 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ کپتان فاطمہ ثنا نے بھی مختصر مگر جارحانہ اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان بولنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ دکھا سکی اور 36.4 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے بلونڈا بیزا 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے باولرز نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور ٹیم کو بڑی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔