تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

پاکستان کو بڑا اعزاز، ڈریپ لیبارٹری کو عالمی ادارہ صحت کی پری کوالیفکیشن مل گئی

پاکستان کو بڑا اعزاز، ڈریپ لیبارٹری کو عالمی ادارہ صحت کی پری کوالیفکیشن مل گئی

اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی پری کوالیفکیشن کامیابی سے حاصل کر لی ہے، جسے ملک کے صحت کے نظام میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اس سرٹیفکیشن کے بعد پاکستان میں ادویات کی جانچ کے معیار کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ اب ڈریپ کی ٹیسٹنگ سروسز عالمی ادارہ صحت کے سخت معیار پر پوری اترتی ہیں، اور یہاں جانچی جانے والی ادویات کو محفوظ، مؤثر اور اعلیٰ معیار کا حامل سمجھا جائے گا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس کامیابی پر ڈریپ اور سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی تکنیکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت حکومتی صحت اصلاحات میں ایک بنیادی سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے نظام کو محض علاج تک محدود رکھنے کے بجائے ایک جامع ہیلتھ کیئر نظام بنانے کے لیے پرعزم ہے، جس میں بیماریوں کی روک تھام اور معیار کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔وزیر صحت کے مطابق قومی لیبارٹریوں میں ادویات کا عالمی معیار کے مطابق تجزیہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کی پہلی دفاعی لائن ہے، اور اس کامیابی سے پاکستانی ادویہ ساز صنعت کو عالمی منڈیوں میں نئی مسابقتی راہیں میسر آئیں گی۔