لاہور ( سپورٹس ڈیسک)برازیل کے مشہور فٹبالر نیمار اور 18 سالہ نوجوان کھلاڑی روبینہو جونیئر کے درمیان سانتوز ایف سی کے ٹریننگ سیشن کے دوران تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریننگ کے دوران نیمار نے کم عمر کھلاڑی کو کھیل میں سست روی پر تنبیہ کی، جس پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوئی جو بعد ازاں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔واقعے کے دوران مبینہ طور پر نیمار نے نوجوان کھلاڑی کو تھپڑ مارا اور ٹانگ اڑا کر گرایا، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر ٹریننگ سیشن سے باہر کر دیا گیا۔بعد ازاں صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے نیمار نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے روبینہو جونیئر سے معذرت کر لی، جس پر معاملہ ختم ہو گیا۔
نیمار اور نوجوان کھلاڑی میں تلخ کلامی، تھپڑ مارنے کے واقعے کے بعد معذرت
واپس خبروں پر
Category:
کھیل