نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر سوزی بیٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بعد ریٹائر ہوں گی

2 دن قبل
نیوزی لینڈ کی آل راؤنڈر سوزی بیٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بعد ریٹائر ہوں گی

نیوزی لینڈ( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کی مایہ ناز آل راؤنڈر سوزی بیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی۔کرک انفو کے مطابق سوزی بیٹس کا تقریباً بیس سال پر محیط شاندار انٹرنیشنل کیریئر ورلڈ کپ کے اختتام پر ختم ہو جائے گا۔ وہ حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آئی ہیں اور آئندہ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گی۔بیٹس نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے گزر گیا اور ملک کی نمائندگی ان کے لیے ہمیشہ باعث فخر رہی ہے، ان کا آخری ہدف ایک اور ورلڈ کپ جیتنا ہے۔2006 میں ڈیبیو کرنے والی سوزی بیٹس ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں اور ون ڈے کرکٹ میں بھی نمایاں کارکردگی رکھتی ہیں۔ وہ سات سال تک نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتان بھی رہ چکی ہیں۔موجودہ کپتان نے انہیں تاریخ کی عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔