تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ساڑھے چار کروڑ روپے ادا

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ساڑھے چار کروڑ روپے ادا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دیے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں سے قبل بڑا ریلیف ملا ہے۔فیڈریشن کی جانب سے پرو لیگ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کے واجبات پیشگی ادا کیے گئے۔ اس رقم میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم، عالمی کپ میں رسائی کا بونس اور روزانہ الاؤنس شامل ہیں۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے تمام مالی واجبات مکمل طور پر ادا کیے گئے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ محی الدین وانی کے مطابق ہر کھلاڑی کو پرو لیگ کی مد میں تقریباً سات لاکھ روپے جبکہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر پندرہ لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ الاؤنس کی مد میں بھی کھلاڑیوں کو 110 ڈالر فی کس ادا کیے گئے ہیں تاکہ انہیں بیرون ملک قیام کے دوران کسی مالی دشواری کا سامنا نہ ہو۔قومی ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبان ٹیم اور اسپین کے خلاف پرو لیگ کے چار میچز کھیلے گی، جبکہ 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف مزید چار میچز میں حصہ لے گی۔پرو لیگ کے بعد قومی ٹیم 14 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہونے والے عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرے گی، جہاں گرین شرٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔