لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کی اپینڈکس کی سرجری کامیابی کے ساتھ لاہور کے ایک اسپتال میں انجام پائی ہے۔ترجمان کے مطابق آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم دو ہفتے تک کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسی وجہ سے وہ فوری طور پر کرکٹ کے میدان میں دستیاب نہیں ہوں گے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاذ صداقت حالیہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔ ان کی مکمل صحت یابی کے بعد اور طبی پینل کی اجازت ملنے پر انہیں دوبارہ وائٹ بال کرکٹ کے تربیتی کیمپ میں شامل کیا جائے گا، جس میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ شامل ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ ان کی صحت یابی کے عمل پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور انہیں مکمل آرام فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ جلد از جلد میدان میں واپسی کر سکیں۔