تازہ ترین
نوشکی میں تاجروں کے ٹرک نذرِ آتش، بھتہ خوری کے الزامات سامنے آگئے مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: وطن کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ویمن ڈویلپمنٹ کی ژوب اور خاران میں دو ماڈل سیف ہومز کے قیام کی سفارش بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر تاجر برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج؛ کئی اضلاع میں جزوی ہڑتال صدر اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑا اقدام، تربت میں جدید ترین اسپتال کا آغاز بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر اسکیل پر شدت 4.1 ریکارڈ ژوب ڈیجیٹل میڈیا پالیسی یا مقامی صحافت کا جنازہ؟ بلوچستان: پانی کا بحران یا وجود کا بحران؟ نیا گریٹ گیم: امریکہ، چین اور خلیجی ممالک کی توجہ بلوچستان کے قیمتی معدنی ذخائر پر مرکوز بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کے سپرد عالمی کپ فٹ بال 2026 کے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت، قیمتوں میں نمایاں کمی ملک میں فٹ بال کے مضبوط ڈھانچے کے لیے قومی سطح کا نیا منصوبہ منظور ہاکی کے پنالٹی کارنر کے بے تاج بادشاہ سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے ذہنی امراض سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: ماہرہ خان
بلوچستان خبر

نشتر اسپتال ملتان میں لیپرو اسکوپک سرجری سروسز کا آغاز

نشتر اسپتال ملتان میں لیپرو اسکوپک سرجری سروسز کا آغاز

 ملتان (ہیلتھ ڈیسک)نشتر اسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جسے اسپتال انتظامیہ نے اہم طبی پیش رفت قرار دیا ہے۔اسپتال ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ایمرجنسی وارڈ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں طبی ماہرین اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔نائب وائس چانسلر نشتر اسپتال نے کہا کہ یہ دن شعبۂ سرجری کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اب جدید سرجیکل سہولتیں دستیاب ہو گئی ہیں۔ ان کے مطابق اس سہولت سے خاص طور پر غریب مریضوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ یہ طریقہ علاج نسبتاً کم تکلیف دہ اور کم خرچ ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سروس کے آغاز سے جنوبی پنجاب کے مریضوں کو اب جدید علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔