تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

لاہور میں سائیکل ریس، محمد شکیل فاتح قرار

لاہور میں سائیکل ریس، محمد شکیل فاتح قرار

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سائیکل چلانے کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آنے والے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پنجاب اسٹیڈیم لاہور سے شروع ہونے والی پچاس کلومیٹر طویل ریس میں پچاس سے زائد سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ والٹن روڈ، کینال روڈ اور مال روڈ سے گزرتا ہوا لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ ریس کے دوران کھلاڑیوں نے رفتار اور مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا۔سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے محمد شکیل نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے سونے کا تمغہ اور تیس ہزار روپے انعام اپنے نام کیا۔ پاک فوج کے ارسلان نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ طلحہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ اور نقد انعام حاصل کیا۔سائیکلنگ تنظیم کے صدر خواجہ ادریس حیدر نے کہا کہ ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق جلد خواتین کے لیے بھی سائیکل ریس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ سال دو ہزار چھبیس میں مزید بڑے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔