نیویارک ( سپورٹس ڈیسک) رواں سال فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل شائقین میں روایتی جوش و خروش کا فقدان دیکھنے میں آ رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں 11 جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے اب تک عوامی دلچسپی توقعات کے مطابق نہیں بڑھ سکی، حالانکہ میچز ملک کے 11 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کم دلچسپی کے باعث ہوٹل انڈسٹری بھی متاثر ہو رہی ہے، تقریباً 80 فیصد ہوٹل مالکان کے مطابق بکنگ اندازوں سے کم ہے۔کچھ ہوٹل مالکان نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ورلڈ کپ کو ’نان ایونٹ‘ تک کہا ہے، جو اس بڑے ٹورنامنٹ کے لیے غیر متوقع پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔