واشنگٹن( شو بز ڈیسک)امریکا کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کو عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کے لیے امریکا میں داخلے کے اجازت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں اور متعلقہ وفد کے سفر کے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد ٹیم عالمی کپ میں شرکت کے لیے امریکا جا سکے گی۔ایران اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو گروپ جی کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا۔ یہ میچ لاس اینجیلس میں کھیلا جائے گا۔ایرانی ٹیم کا دوسرا مقابلہ بھی لاس اینجیلس میں بیلجیئم کے خلاف ہوگا، جبکہ گروپ مرحلے کا تیسرا میچ مصر کے خلاف سیاٹل میں کھیلا جائے گا۔