میکسیکو:فیفا عالمی کپ 2026 میں شرکت کے لیے ایرانی فٹبال ٹیم کو میکسیکو کے سفری اجازت نامے جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ٹیم کی ایونٹ کی تیاریوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔عالمی کپ کے دوران میکسیکو ایرانی ٹیم کے مرکزی قیام گاہ کے طور پر استعمال ہوگا۔ ایرانی فٹبال ٹیم اس وقت ترکیہ میں موجود ہے اور 6 جون کو میکسیکو روانہ ہونے کا پروگرام رکھتی ہے۔ایران اپنے گروپ مرحلے کے تمام میچز امریکا میں کھیلے گا، جبکہ عالمی فٹبال کا سب سے بڑا مقابلہ 11 جون سے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ رواں عالمی کپ میں دنیا بھر کی بہترین ٹیمیں اعزاز کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔