تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

ماؤنٹ ایورسٹ پر ایک روز میں سب سے زیادہ کامیاب چڑھائیاں، نیا عالمی ریکارڈ قائم

ماؤنٹ ایورسٹ پر ایک روز میں سب سے زیادہ کامیاب چڑھائیاں، نیا عالمی ریکارڈ قائم

کھٹمنڈو ( سپورٹس ڈیسک)موسم سازگار ہوتے ہی ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیماؤں کی غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آئی، جہاں ایک ہی روز میں 274 افراد نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔اس سے قبل ایک روز میں سب سے زیادہ کامیاب چڑھائیوں کا ریکارڈ 2019ء میں قائم ہوا تھا، جب 223 کوہ پیماؤں نے ایورسٹ سر کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق نیپال نے رواں سیزن کے دوران 500 کلائمبنگ پرمٹ جاری کیے، جس کے باعث 8 ہزار میٹر سے بلند خطرناک ’ڈیتھ زون‘ میں بھی کوہ پیماؤں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔دوسری جانب 56 سالہ کیمی ریتا شیرپا نے 32 ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے اپنا ہی عالمی ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا۔اسی طرح 52 سالہ لکھپا شیرپا نے 11 ویں بار ایورسٹ سر کر کے خواتین میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ادھر دونوں ٹانگوں سے محروم روسی کوہ پیما رستم نبیئیف نے صرف ہاتھوں کے سہارے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی۔