تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

کروز شپ پر ہنٹا وائرس کا پھیلاؤ، 3 مسافر ہلاک، عالمی اداروں میں تشویش

کروز شپ پر ہنٹا وائرس کا پھیلاؤ، 3 مسافر ہلاک، عالمی اداروں میں تشویش

 اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)ارجنٹینا سے جنوبی افریقہ جانے والے ایک لگژری کروز شپ میں خطرناک ہنٹا وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں اور متاثرین کی اطلاعات نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔بین الاقوامی ادارہ صحت کے مطابق جہاز پر اب تک ایک تصدیق شدہ اور پانچ مشتبہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 3 مسافروں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ وائرس سے متاثر ایک 69 سالہ برطانوی شہری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جسے جوہانسبرگ کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔یہ واقعہ ایم وی ہونڈیس نامی کروز شپ پر پیش آیا، جو ایک طویل سفر پر گامزن تھا اور 20 مارچ کو ارجنٹینا کے شہر اوشایا سے روانہ ہوا تھا۔ جہاز کو ابتدائی طور پر 4 مئی کو کیپ ورڈی پہنچنا تھا۔ماہرین کے مطابق ہنٹا وائرس عموماً چوہوں کے فضلے یا پیشاب کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور شدید سانس کی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔ اگرچہ انسان سے انسان میں اس کی منتقلی بہت کم ہوتی ہے، لیکن موجودہ صورتحال نے مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔کروز شپ پر تقریباً 170 مسافر، 57 عملے کے ارکان اور چند طبی عملہ موجود تھا، جس کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ کے دفتر خارجہ نے بھی صورتحال پر نظر رکھنے اور اپنے شہریوں کی مدد کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔