تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

اسلام آباد: بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ کے لیے میڈیکل نشستوں کے مسئلے کا مستقل حل تیار کرنے پر حکومت کام کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ کے لیے میڈیکل نشستوں کے مسئلے کا مستقل حل تیار کرنے پر حکومت کام کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ مصطفیٰ کمال نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ کے لیے میڈیکل نشستوں کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے ایک جامع نظام تشکیل دینے پر کام کر رہی ہے۔

سینیٹ میں سوالات کے وقفے کے دوران جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ برسوں سے جاری ہے کیونکہ اس حوالے سے کوئی مستقل اور طویل المدتی میکانزم موجود نہیں تھا۔

وزیر صحت کے مطابق 2017-18 اور 2018-19 میں 194 نشستیں مختص کی گئیں، تاہم 2019 سے 2023 کے دوران کوئی نشست فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں 2023-24 میں 333 نشستیں مختص کی گئیں اور موجودہ حکومت نے 2024-25 میں بھی یہی تعداد برقرار رکھی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچا، جہاں عدالت نے ایک سال کے لیے 194 نشستیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے بعد ازاں فیصلہ کیا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 333 نشستوں کا مستقل نظام قائم کیا جائے تاکہ ہر سال اس مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ صحت اور پی ایم ڈی سی کی جانب سے صوبائی حکومتوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بارہا خطوط لکھے گئے ہیں تاکہ اجازت نامے اور باقاعدہ منظوری کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بار بار رابطوں کے باوجود صوبائی حکام کی جانب سے اس معاملے میں خاطر خواہ دلچسپی نہیں لی گئی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں صوبوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے تاکہ انسپکشن اور دیگر ضروری مراحل جلد مکمل کر کے نشستوں کو باقاعدہ منظور کیا جا سکے اور طلبہ کو آئندہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔