تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

جرمنی سمیت متعدد ممالک کی پاکستان کو فٹبال میں تعاون کی پیشکش، ویمنز فٹبال اور کوچنگ میں بڑی پیش رفت

جرمنی سمیت متعدد ممالک کی پاکستان کو فٹبال میں تعاون کی پیشکش، ویمنز فٹبال اور کوچنگ میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹبال کے لیے بین الاقوامی سطح پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جرمنی سمیت متعدد ممالک نے کوچنگ، ویمنز فٹبال اور تربیتی شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے وفد نے کینیڈا میں فیفا کانگریس کے موقع پر مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، جن میں فٹبال کی ترقی سے متعلق اہم امور زیر غور آئے۔پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی کی جرمن فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات میں جرمنی نے پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال کے فروغ میں مکمل تعاون کی پیشکش کی۔اس کے علاوہ کینیڈا ساکر کے ساتھ گراس روٹس فٹبال اور کوچنگ کورسز پر تعاون پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان نمائشی فٹبال میچز کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا۔چینی فٹبال ایسوسی ایشن نے پاکستان کو فٹسال ٹریننگ میں معاونت کی پیشکش کی ہے، اور دونوں ممالک کے کھیلوں کے تعاون کو "آئرن برادرز" قرار دیا گیا ہے۔مزید برآں تاجکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستانی ریفریز اور گول کیپرز کی تربیت میں تعاون کی پیشکش کی، جبکہ ویمنز فٹبال کی ترقی کے لیے بھی مختلف فیڈریشنز کے ساتھ اتفاق رائے سامنے آیا ہے۔