لاہور ( سپورٹس ڈیسک)فرنچ اوپن میں سابق چیمپئن اور عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا 25واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔تیسرے راؤنڈ کے میچ میں برازیل کے نوجوان کھلاڑی جوآو فونسیسہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جوکووچ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔39 سالہ سرب کھلاڑی کی یہ شکست اس لحاظ سے بھی اہم قرار دی جا رہی ہے کہ وہ مارگریٹ کورٹ کے ریکارڈ کو توڑنے کے قریب تھے، تاہم اب یہ ہدف مؤخر ہو گیا ہے۔میچ میں نوجوان کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور گرینڈ سلیم مقابلے میں جوکووچ کو شکست دینے والے کم عمر کھلاڑی کے طور پر تاریخ رقم کی۔فونسیسہ نے اپنی اس بڑی کامیابی کو اپنی والدہ کے نام کیا، جبکہ جوکووچ نے بھی ان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑی نے اہم مواقع پر بہتر کھیل پیش کیا۔یہ طویل اور سنسنی خیز مقابلہ تقریباً چار گھنٹے 53 منٹ تک جاری رہا، جس کے دوران شائقین نے دونوں کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔رپورٹ کے مطابق اس سال ٹورنامنٹ میں مزید غیر متوقع نتائج سامنے آنے کا امکان ہے کیونکہ کئی بڑے کھلاڑی ابتدائی مراحل میں ہی باہر ہو چکے ہیں۔
فرنچ اوپن: نوواک جوکووچ اپ سیٹ شکست کے بعد 25واں گرینڈ سلیم جیتنے سے محروم
واپس خبروں پر
Category:
کھیل