تازہ ترین
بلوچستان میں ایماندار افسران کب تک انتقام کا نشانہ بنتے رہیں گے؟ کالعدم بی ایل اے کا ’خواتین نیٹ ورک‘: خودکش حملوں اور دہشت گردی کے لیے برین واشنگ کے طریقہ کار کا پردہ چاک فتنہ الہندوستان کے خلاف ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی تابر توڑ کاروائیاں مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع شدت اختیار کر گیا، ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ؛ ٹرمپ کی فوری سفارتی مداخلت کوئٹہ تیزاب حملہ ڈاکٹر ماہ نور کی حالت مستحکم، بینائی محفوظ، اے کے یو ایچ میں علاج جاری رخنی کو جدید ماڈل ڈویژنل سٹی بنانے کا فیصلہ، اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: ماہرہ خان، یاسر حسین سمیت فنکاروں کا شدید ردعمل، انصاف کا مطالبہ آصفہ بھٹو زرداری کی ڈاکٹر ماہ نور نثار پر تیزاب حملے کی شدید مذمت "پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے" — وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر ماہ نور نثار سے ملاقات ویمن پارلیمنٹری کاکس بلوچستان کی کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت تیزاب حملے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور نثار کی مدد کرنے والے عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان فلپائن میں شدید زلزلہ: 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، سرکاری میڈیا کی تصدیق پاک افغان تجارت کی معطلی سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری، 9 نشستیں اپنے نام کر لیں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے فرنچ اوپن 2026ء جیت لیا معاذ صداقت اپینڈکس سرجری کے بعد دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
بلوچستان خبر

فیفا کا افغان خواتین فٹبالرز کو عالمی مقابلوں میں واپسی کا نیا موقع دینے کا فیصلہ

فیفا کا افغان خواتین فٹبالرز کو عالمی مقابلوں میں واپسی کا نیا موقع دینے کا فیصلہ

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)فیفا نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے افغان خواتین فٹبالرز کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کا نیا موقع فراہم کر دیا ہے۔اس فیصلے کے تحت وہ افغان کھلاڑی جو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی تھیں، اب دوبارہ عالمی سطح پر فٹبال کھیل سکیں گی۔افغانستان کی خواتین قومی ٹیم نے 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کوئی باضابطہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا، کیونکہ اس کے بعد خواتین کی تعلیم، ملازمت اور کھیلوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔ان حالات کے باعث کئی باصلاحیت کھلاڑی یا تو جلاوطنی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئیں یا پھر کھیل سے کنارہ کش ہو گئیں۔گزشتہ سال منظور ہونے والی فیفا کی نئی حکمتِ عملی کے تحت افغان ویمن یونائیٹڈ ٹیم کا قیام عمل میں آیا، جو بیرون ملک مقیم افغان خواتین کھلاڑیوں کو منظم انداز میں بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔