لاہور ( سپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم میں تاریخی اضافہ کرتے ہوئے مجموعی بجٹ 871 ملین ڈالر مقرر کر دیا ہے، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے۔یہ فیصلہ وینکوور میں ہونے والے فیفا کونسل اجلاس میں منظور کیا گیا، تاہم اس کے ساتھ ہی تنظیم کو ٹکٹوں کی قیمتوں اور کمرشل شراکت داریوں سے متعلق تنقید کا بھی سامنا ہے۔نئے پلان کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے مالی مراعات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ کوالیفائی کرنے پر ہر ٹیم کو ابتدائی طور پر 25 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ مزید انعامی رقم کارکردگی کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔چیمپئن ٹیم کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو بھی بالترتیب 3 کروڑ 25 لاکھ اور 3 کروڑ 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔پانچویں سے آٹھویں پوزیشن تک آنے والی ٹیموں کو 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالر جبکہ اگلے مرحلوں میں رہنے والی ٹیموں کے لیے بھی کروڑوں ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔اس بار ورلڈ کپ میں 104 میچز کھیلے جائیں گے، جو 2022 کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ ہیں، جس سے یہ ایونٹ فٹبال کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن جائے گا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان، مجموعی بجٹ 871 ملین ڈالر
واپس خبروں پر
Category:
کھیل