تازہ ترین
بلوچستان میں پرتشدد واقعات، تربت دھماکے میں 3 افراد ہلاک.. بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کے عالمی حامی کھل کر سامنے آگئے مشرقِ وسطیٰ میں سفارت کاری کا نیا رخ؛ پاکستان کے ذریعے امریکا ایران مذاکرات، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو سخت وارننگ صومالی ریفری عمر ارتان کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا انگلینڈ-بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز: میچز کے اوقات کار میں تبدیلی پاکستان خواتین کے دو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کیمپ سے باہر، وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ثنا نواز کی نئی فیشن مہم سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی جاوید جعفری کی اہلیہ سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا شکار انیس بزمی نے ’نو انٹری 2‘ میں تاخیر کی وجہ بتا دی کنگنا رناوت نے فلموں میں خواتین کی پیشکش پر سوالات اٹھا دیے ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی,بلوچ روایت کے چہرے پر سیاہ داغ افغان طالبان رجیم کا خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن؛ لباس کی آڑ میں جبری گرفتاریاں، عالمی برادری سراپا احتجاج اداروں اور سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال، معیشت استحکام کی جانب گامزن کی 3 سالہ کارکردگی: پاکستان کے شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں اور ریکارڈ 42 ارب کا منافع SIFC کوئٹہ: وحدت کالونی میں گھریلو ناچاقی پر خاتون اور 4 بچوں کا قتل، صوبائی وزیر داخلہ کا نوٹس، 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب
بلوچستان خبر

انگلینڈ-بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز: میچز کے اوقات کار میں تبدیلی

انگلینڈ-بھارت ٹی ٹوئنٹی سیریز: میچز کے اوقات کار میں تبدیلی

 انگلینڈ( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعض میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ ٹیلی ویژن ویورشپ میں اضافے کے پیش نظر کیا ہے، جس کے تحت 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے 3 میچز کے آغاز کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں۔پہلے شیڈول کے مطابق میچز انگلینڈ کے وقت کے مطابق شام 6:30 بجے اور بھارت کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہونا تھے۔ تاہم نئے شیڈول کے تحت اب کچھ میچز شام 5:30 بجے (انگلینڈ وقت) اور رات 10 بجے (بھارت وقت) شروع ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد براہِ راست نشریات کے دوران زیادہ ناظرین کو متوجہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم یکم جولائی سے 19 جولائی تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔