برطانوی سروے میں انکشاف، 69 سال کو بڑھاپے کے آغاز کی عمر قرار دیا جانے لگا

2 دن قبل
برطانوی سروے میں انکشاف، 69 سال کو بڑھاپے کے آغاز کی عمر قرار دیا جانے لگا

 نیو یارک( ہیلتھ ڈیسک)سائنسی اور سماجی تحقیق کے مطابق برطانیہ میں کیے گئے ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ اوسطاً 69 سال کی عمر کو بڑھاپے کا آغاز سمجھتے ہیں۔سیون سیز نامی ادارے کے تحت کیے گئے اس سروے میں 2 ہزار سے زائد برطانوی بالغ افراد سے رائے لی گئی، جس میں اکثریت نے 69 سال کو وہ عمر قرار دیا جس سے بڑھاپا شروع ہوتا ہے۔ تاہم اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں یہ عمر تقریباً 62 سال بتائی گئی تھی۔ماہرین کے مطابق مختلف نسلوں کے درمیان بڑھاپے کے تصور میں واضح فرق پایا جاتا ہے۔ ایک اور سروے جس میں 4 ہزار افراد شامل تھے، میں یہ بھی سامنے آیا کہ پرانی نسل کے لوگ 67 سال کو بڑھاپے کا آغاز سمجھتے ہیں جبکہ نئی نسل اس عمر کو اس سے بھی کم قرار دیتی ہے۔صحت و تندرستی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ عمر کے بارے میں تصورات بدل رہے ہیں، لیکن صحت مند طرز زندگی اپنانا اب بھی ضروری ہے تاکہ بڑھتی عمر کے اثرات کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی نسل کے بعض افراد 60 کی دہائی کے اوائل کو بھی بڑھاپے سے جوڑ رہے ہیں، تاہم ماہرین اسے ایک سماجی تصور قرار دیتے ہیں نہ کہ طبی تعریف۔