تازہ ترین
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اسمبلی میں دوٹوک موقف: ’یہ ملک اور فوج ہماری ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو ایوان میں بیٹھنے کا فائدہ نہیں‘ وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں بڑا اعلان: ’پاکستان ہے تو ہم ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، میثاقِ جمہوریت کیلئے تیار ہوں‘ بلوچستان کابینہ کا اہم فیصلہ: 8 فروری 2027 کو بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی منظوری، بڑے پیمانے پر انتظامی و معاشی اصلاحات کی توثیق اس طریقے سے ملک نہیں چلایا جا سکتا‘: قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا دھواں دھار خطاب شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن: 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم کمانڈروں سمیت 48 دہشت گرد ہلاک محرم الحرام 2026: کوئٹہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان فائنل، فضائی نگرانی کا فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27: 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بڑا ریلیف کوئٹہ: تیزاب گردی کے واقعے پر خواتین ڈاکٹرز کا ہنگامی احتجاج، سول ہسپتال کی سکیورٹی پر سنگین سوالات 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کا کام نہ ہو سکا اوچ پاور پلانٹ مرکزی ٹاور دھماکے سے تباہ، بجلی منقطع دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں ’شندور پولو فیسٹیول 2026‘ کا رنگا رنگ آغاز، گورنر کے پی کے نے افتتاح کر دیا چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی بجٹ 2026-27: حجم 17.5 ٹریلین روپے سے زائد رکھنے کی تجویز؛ تنخواہ دار طبقے کیلئے 50 ارب کا ٹیکس ریلیف متوقع طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
بلوچستان خبر

بلوچستان میں نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے RISE پروگرام کا جائزہ

بلوچستان میں نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے RISE پروگرام کا جائزہ

بلوچستان میں نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے RISE پروگرام کا جائزہ

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نوجوانوں، پسماندہ طبقات اور کم ترقی یافتہ علاقوں کو معاشی مواقع اور فنی تربیت فراہم کرنے کے لیے جاری فلیگ شپ “رائز پروگرام” (RISE Program) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سینئر حکام اور پروگرام نمائندگان نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار، جدید مہارتیں اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائز پروگرام بے روزگاری میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ صوبے میں پائیدار ترقی، امن اور خوشحالی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت پنجگور، خاران، واشک، گوادر، آواران اور کیچ/تربت سمیت دور دراز اور پسماندہ اضلاع کو خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق اس پروگرام سے ہزاروں نوجوان فنی تربیت، مالی معاونت، چھوٹے کاروبار کے فروغ اور استحکام کے مختلف منصوبوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ امن، سماجی ہم آہنگی اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں سیمینارز منعقد کیے جا چکے ہیں جن میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کمیونٹی اور مقامی سطح کی تنظیموں کو مضبوط بنانے کے لیے گرانٹس بھی فراہم کی گئی ہیں۔

پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مطالعاتی دورے، آگاہی مہمات، کھیلوں کی سرگرمیاں اور سماجی ہم آہنگی کے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ انٹرپرائز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ فنی و پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے مستحق افراد کی بھی مدد جاری ہے۔

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ صوبے کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں ترقی اور کامیابی کے مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔