اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہمان ٹیم کا استقبال کیا، جس کے بعد کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔