لاہور ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 16 رکنی اسکواڈ جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔اسکواڈ میں سینئر بلے باز بابر اعظم کے ساتھ نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا سیریز: پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر
واپس خبروں پر
Category:
کھیل